استاد شفقت سلامت علی کا فیس بک آفیشل پیج ہیک کر لیا گیا

شوبز رپورٹر  منگل 22 اکتوبر 2019
 ہیکر کیخلاف قانونی کارروائی کیلیے ایف آئی اے کو درخواست دوں گا، شفقت سلامت فوٹو : فائل

ہیکر کیخلاف قانونی کارروائی کیلیے ایف آئی اے کو درخواست دوں گا، شفقت سلامت فوٹو : فائل

 لاہور:  شام چوراسی گھرانے کے  معروف گائیک استاد شفقت سلامت علی خاں کے فیس بک پر آفیشل پیج پر ہیکر نے قبضہ کرلیا۔

ہیکر نے پیج ہیک کرنے کے بعد کلاسیکی موسیقی کے ساتھ غیر اخلاقی پوسٹ لگانا شروع کردی ہیں، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں شام چوراسی گھرانے اور استاد شفقت سلامت علی خاں کے چاہنے والے حیران ہوگئے ہیں۔

کلاسیکل گائیک شفقت سلامت نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہیکر نے آفیشل پیج پر غیر اخلاقی پوسٹ لگا دی ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر سے چاہنے والے فون کالز کے ذریعے اس حوالے سے جان رہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے کلاسیکی موسیقی کے ذریعے صرف عزت کمائی اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے لیکن اب بدنامی ہورہی ہے۔ شفقت سلامت نے کہا کہ ہیکر کیخلاف قانونی کارروائی کیلیے ایف آئی اے کو درخواست دوں گا۔ کیونکہ غیر اخلاقی پوسٹ لگنے سے پرستاروں کی بڑی تعداد مایوس ہورہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔