سنگاکارا ایم سی سی کے ساتھ ایک بار پھر پاکستان آنے کیلیے بے تاب

اسپورٹس ڈیسک  منگل 22 اکتوبر 2019
انھوں نے کہاکہ اگر ایم سی سی کا پاکستان ٹور ہوا تو میں بھی ساتھ ضرور آؤں گا، کمار سنگا کارا، فوٹوفائل

انھوں نے کہاکہ اگر ایم سی سی کا پاکستان ٹور ہوا تو میں بھی ساتھ ضرور آؤں گا، کمار سنگا کارا، فوٹوفائل

لندن:  سابق سری لنکن کپتان کمارسنگاکارا ایک بار پھر پاکستان آنے کے لیے بے تاب ہیں۔

کمار سنگا کارااس بس پر سوار تھے جس پر 10 سال قبل لاہور میں دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی، اب سنگاکارا ایم سی سی کے صدر بن چکے۔

انھوں نے کہاکہ اگر ایم سی سی کا پاکستان ٹور ہوا تو میں بھی ساتھ ضرور آؤں گا، فی الحال ہماری اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کئی بریفنگز دی ہیں، اگر ہمارے کلب کا ٹور ہوا تو یہ ایک اہم اقدام ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔