مصباح کے3عہدے، کیس کی سماعت عدالت کی پی سی بی سے جواب طلبی

اسپورٹس رپورٹر  منگل 22 اکتوبر 2019
 کسی کھلاڑی کو کھلانا یا نہ کھلانا ہماراکام نہیں، عدالت فوٹوفائل

کسی کھلاڑی کو کھلانا یا نہ کھلانا ہماراکام نہیں، عدالت فوٹوفائل

 لاہور: مصباح الحق  کے بیک وقت تین عہدوں کیخلاف درخواست پر گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق کپتان کو کام سے روکنے کی متفرق درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، جناب جسٹس امیر بھٹی نے علی زاہد بخاری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے پاس ہیڈ کوچ سمیت تین عہدے ہیں۔

ان کیلیے ان کے پاس کوئی تجربہ نہیں، انھوں نے عدالت سے مصباح کو فوری طور پر کام سے روکنے کی استدعا کردی، اس پر عدالت نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو کھلانا یا نہ کھلانا ہماراکام نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔