دھرنے کے پرانے کیس نمٹے نہیں نیا بھی آرہا ہے، خصوصی عدالت

نمائندہ ایکسپریس  منگل 22 اکتوبر 2019
دھرنے کے پرانے کیس نمٹے نہیں  نیا بھی آ رہا ہے، خصوصی عدالت فوٹو: فائل

دھرنے کے پرانے کیس نمٹے نہیں  نیا بھی آ رہا ہے، خصوصی عدالت فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں 5 سال سے زیر التوا پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیسز کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت 10 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں، کیس کی سماعت جج راجا جواد عباس نے کی، جج راجہ جواد عباس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ پرانے دھرنا کیسز نمٹے نہیں، اگلا نیا دھرنا بھی آرہا ہے۔

ان کیسز کو جلد نمٹا لیں، لگتا ہے اب سب سے زیادہ مصروف ججز میں اور شاہ رخ ارجمند صاحب ہونے والے ہیں، دوران سماعت پاکستان عوامی تحریک کے ملزم کارکنان کے وکیل بالآخر کمرہ عدالت میں پھٹ پڑے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔