کامیاب جوان پروگرام، 3دن میں2 لاکھ درخواستیں موصول

اے پی پی  منگل 22 اکتوبر 2019
چھوٹے کاروبار کیلئے ایک لاکھ سے5 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں جن پر 6 فیصد شرح سود ہوگی فوٹو: فائل

چھوٹے کاروبار کیلئے ایک لاکھ سے5 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں جن پر 6 فیصد شرح سود ہوگی فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرضے کے حصول کے لئے گزشتہ تین روز کے دوران 2 لاکھ کے قریب آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

www.kamyabjawan.gov.pk کے ذریعے قرضوں کی فراہمی کے لیے نوجوانوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو برسر روزگار بنا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔

اس پروگرام کے تحت باصلاحیت نوجوان انٹرپرینورز کو کاروبار کیلیے آسان قرضوں کی فراہمی کے ذریعے روزگار کے10 لاکھ مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پہلے درجے میں چھوٹے کاروبار کے لئے ایک لاکھ سے5 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں جن پر 6 فیصد شرح سود ہوگی۔ دوسرے درجے میں 5لاکھ سے50لاکھ روپے کے قرضے شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔