کرتارپور راہداری معاہدے پردستخط کی تقریب منسوخ

آصف محمود  منگل 22 اکتوبر 2019
بھارت ایک بار  پھر حسب روایت اپنے سے وعدے سے مکر گیا. فوٹو: فائل

بھارت ایک بار پھر حسب روایت اپنے سے وعدے سے مکر گیا. فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپور کوریڈور کے حوالے سے باہمی معاہدے پر دستخط کیلئے 23 اکتوبرکو ہونے والی  تقریب مؤخر کردی گئی ہے۔

بھارت نے کرتارپور راہداری کے حوالے سے پاکستانی مسودے کو تسلیم کرتے ہوئے 23 اکتوبر کو دستخط کرنے پر رضامندی ظاہرکی تھی تاہم حسب روایت  بھارت ایک بار پھر  اپنے سے وعدے سے پیچھے ہٹ گیا ہے اور حتمی مسودے پر دستخط کی تقریب مؤخرکردی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت نے پاکستانی شرائط مان لیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپور کوریڈورکے حوالے سے معاملات طے ہوچکے ہیں تاہم بھارت تاحال 20 ڈالر فی یاتری  فیس پر اعتراض کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط سے بھاگ رہا ہے۔

گزشتہ روز بھارت کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ 23 اکتوبرکو  باہمی معاہدے پردستخط کر دیں گے لیکن اب اس کے انکار کی وجہ سے یہ تقریب ایک بار پھر مؤخرکردی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔