شمالی کوریا نے امریکا کو ایک بار پھر جنگ کی دھمکی دیدی

اے ایف پی  ہفتہ 12 اکتوبر 2013
اگر امریکا جزیرہ نما کوریا میں امن چاہتا ہے تو اسے شمالی کوریا کے خلاف اپنی نفرت انگیز پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، کم جان اُن

اگر امریکا جزیرہ نما کوریا میں امن چاہتا ہے تو اسے شمالی کوریا کے خلاف اپنی نفرت انگیز پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، کم جان اُن

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے امریکا کو ایک بارپھرخبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  ہمیں جوہری بلیک میل کرنے کے لئے کی جانے والی فوجی مشقیں بند کر دے ورنہ بھرپور جنگ کے لئے تیار ہو جائے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے فوجی سربراہ اورنیشنل ڈیفنس کمیشن کے چیرمین کم جان اُن کا کہنا تھا کہ اگرامریکا جزیرہ نما کوریا کے دونوں ممالک میں امن چاہتا ہے تو اسے شمالی کوریا کے خلاف اپنی نفرت انگیز پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، جبکہ شمالی کوریا کے نیشنل ڈیفنس کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا شمالی اور جنوبی کوریا کو جدا کرنے اور تباہ کرنے کی پالیسی چھوڑ کر امن اور سیکیورٹی کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقیں کیں جن میں امریکی فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا تھا جس پر شمالی کوریا کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔