بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو اس کا جواب دیا جائے گا، وزیرخارجہ

ویب ڈیسک  منگل 22 اکتوبر 2019
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کو ’اشتعال انگیزی‘ کے مترادف سمجھا جائے گا، شاہ محمود قریشی ۔ فوٹو : فائل

بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کو ’اشتعال انگیزی‘ کے مترادف سمجھا جائے گا، شاہ محمود قریشی ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی کوشش کا جواب دینے میں حق بجانب ہوگا۔

وزارت خارجہ میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی رو سے 3 دریاؤں کے پانی پر پاکستان کا خاص حق ہے جب کہ بھارت کی طرف سے پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو ’اشتعال انگیزی‘ کے مترادف سمجھا جائے گا اور پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کا معقول جواب دینے میں پاکستان حق بجانب ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مودی حکومت کی سخت گیر اور نفرت انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیا اور پوری دنیا کے امن کے لیے واضح طور پر ایک خطرہ ہیں اور بھارت کی حکومت کی طرف سے اس طرح کے بیانات سے دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔