گلوکار سبط حسن نے ’’ کامیاب جوان ‘‘ گیت گا کر نوجوانوں کے دل جیت لیے

شوبز رپورٹر  بدھ 23 اکتوبر 2019
گلوکار سبط حسن نے کامیاب جوان گیت خود لکھا، گایا اورکمپوز کیا ہے

گلوکار سبط حسن نے کامیاب جوان گیت خود لکھا، گایا اورکمپوز کیا ہے

 لاہور:  نوجوان گلوکار سبط حسن نے ’’ کامیاب جوان ‘‘ گیت گا کر نوجوانوں کے دل جیت لیے۔

گلوکار سبط حسن نے کامیاب جوان گیت خود لکھا، گایا اورکمپوز کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام اسکیم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں نوجوان گلوکار سبط حسن نے یہ گیت گایا۔

گلوکار سبط حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یہ گیت نوجوانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے لکھا، کمپوز کیا اور اسے خود گایا ہے جس پر انھیں پزیرائی ملی ہے، جس پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔