برطانیہ میں ٹرک سے 39 لاشیں برآمد، ڈرائیور گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 23 اکتوبر 2019
لاشوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔: فوٹو : فائل

لاشوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔: فوٹو : فائل

 لندن: برطانوی علاقے اسیسکس میں ٹرک سے 39 لاشیں ملی ہیں اور پولیس نے نوجوان ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی اسیسکس میں ٹرک سے 39 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں کنٹینرکے 25 سالہ ڈرائیورکوگرفتارکرلیا جس کا تعلق شمالی آئرلینڈ سے ہے۔

پولیس کے مطابق تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔ لاشوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق کنٹینربلغاریہ سے آیا تھا اور ہفتہ کے روز ہولی ہیڈ کے راستے ملک میں داخل ہوا۔

اس متعلق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وہ اس اندوہناک واقعے پر پریشان ہیں اور اُن کی ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنھوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔