چوتھی جماعت کے طالب علم نے 2 تھانوں کی پولیس کو بیوقوف بنادیا

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 23 اکتوبر 2019
پولیس افسران اور اسكول پرنسپل كے موقع پر آنے كے بعد طالبعلم كے ڈرامے كا ڈراپ سین ہوگیا (فوٹو: فائل)

پولیس افسران اور اسكول پرنسپل كے موقع پر آنے كے بعد طالبعلم كے ڈرامے كا ڈراپ سین ہوگیا (فوٹو: فائل)

فیصل آباد: گیارہ سالہ چوتھی جماعت كے طالب علم نے خود ساختہ اغوا اور زیادتی كا ڈرامہ كركے 8 گھنٹے تک دو تھانوں كی پولیس كو ماموں  بنائے ركھا۔

پولیس افسران اور اسكول پرنسپل كے موقع پر آنے كے بعد طالبعلم كے ڈرامے كا ڈراپ سین ہوگیا، بتایا جاتا ہے كہ قصبہ ڈجكوٹ كے رہائشی محمد اكرم كا گیارہ سالہ چوتھی جماعت كا بیٹا ولید ڈجكوٹ تاندلیانوالہ روڈ پر واقع الحمد اسكول میں  زیر تعلیم تھا جس نے صبح پولیس كو بتایا كہ اسے دو نامعلوم افراد اسلحہ كے زور پر اغواءكے بعد لاری اڈا فیصل آباد اور بعدازاں  ٹھیكریوالا كے علاقہ میں  فصل كماد میں  لے گئے جہاں انہوں  نے اس كیساتھ بدفعلی كی جس كے بعد ٹھیكریوالا اور ڈجكوٹ پولیس كی دوڑیں  لگ گئیں۔

دونوں تھانوں  كی پولیس نے موقع پر پہنچ كر بچے سے پوچھ گچھ كی لیكن وہ یہی كہتا رہا كہ اسے اغواءكے بعد زیادتی كا نشانہ بنایا گیا اس دوران پولیس نے اسكول پرنسپل كو موقع پر بلوایا جس نے پولیس كو صورتحال سے آگاہ كرتے ہوئے كہا كہ اس كی والدہ بھی اسكول میں  صفائی كا كام كرتی ہے ولید اس سے قبل بھی دومرتبہ اس طرح كے ڈرامے كرچكا ہے پولیس نے بعدازاں  ولید كو اس كے والد اكرم كے حوالے كردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔