7دن میں پلیٹ لیٹس نارمل نہ ہونے پر نوازشریف کے بون میروٹیسٹ کا امکان

طفیل احمد  جمعـء 25 اکتوبر 2019
 میڈیکل بورڈ کے ماہرین نے نوازشریف کے پلیٹ لیٹ کم ہونے پر آئی وی آئی جی علاج شروع کردیا۔ فوٹو:فائل

میڈیکل بورڈ کے ماہرین نے نوازشریف کے پلیٹ لیٹ کم ہونے پر آئی وی آئی جی علاج شروع کردیا۔ فوٹو:فائل

کراچی: حکومت کو جہاں اپوزیشن کے ممکنہ دھرنے کا سامنا ہے وہاں حکمراں جماعت کو نواز شریف کی بیماری سے بھی تشویش لاحق ہوگئی۔

حکومت نے نواز شریف کو بہترین صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلیے حکومت پنجاب کوہدایت جاری کردیں اورحکومت نے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین کونوازشریف کی صحت سے متعلق درست معلومات کیلیے فوکل پرسن بھی مقررکیا ہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹ کم ہونے پرحکومت کو شدید دباؤ کا سامنا اور تشویش بھی پائی جاتی ہے۔

جمعرات کوصبح نوازشریف کے میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رپورٹس کا جائزہ لیا گیا، ابتدائی طبی رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے بون میروکو نارمل قرار دیا گیا، نوازشریف کے خون کے ٹیسٹ میں اے پلاسٹک اینیمیا کی رپورٹ بھی نارمل آئی ہے جبکہ HaemogolobinاورWBC اورReticulocutes کی بھی رپورٹ میں نارمل ہیں۔

تاہم انھیںAcutc ITP کی تشخیص کی گئی ہے یہ مرض پاکستان میں قابل علاج ہے اس مرض میں نوازشریف کو جمعرات سے انجکشن کے ذریعے ٰIVIG علاج شروع کردیاگیا ہے، (آئی وی آئی جی)کو طبی زبان میں Intravenous Immunoglobilinکہاجاتا ہے، نواز شریف میڈیکل بورڈ کے ماہرین نے نوازشریف کے پلیٹ لیٹ کم ہونے پر IVIG علاج شروع کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔