امریکا چین تجارتی معاہدہ: حکام تجارتی معاہدے کے چند نکات پر متفق

ایکسپریس ٹریبیون رپورٹ  اتوار 27 اکتوبر 2019
امریکا کے تجارتی نمائندہ نے پیش رفت کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ فوٹو: فائل

امریکا کے تجارتی نمائندہ نے پیش رفت کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکا اور چین کے اعلیٰ حکام تجارتی معاہدے کے چند نکات پر متفق ہو گئے۔

امریکا اور چین کے اعلیٰ حکام جمعے کو ٹیلی فونک گفتگو کے بعد تجارتی معاہدے کے چند نکات پر اتفاق کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ یہ بات امریکا کے تجارتی نمائندہ اور چین کی وزارت تجارت کے حکام نے میڈیاکو بتائی کہ بات چیت جاری رکھی جائے گی۔

امریکا کے تجارتی نمائندہ نے پیش رفت کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایاگیاکہ دونوں جانب سے پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک تجارتی معاہدے کے چند نکات پر اتفاق کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ڈپٹی کی سطح پر بات چیت جاری رہے گی اور اعلیٰ حکام جلدٹیلی فون پر بات کریں گے۔

واشنگٹن اور بیجنگ فیز ون تجارتی معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلیے کام کررہے ہیں جس کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 11اکتوبرکو اعلان کیاتھا۔

ٹرمپ کا کہناہے کہ امید ہے کہ چلی میں سمٹ کے دوران چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے جائیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔