آرٹس کونسل میں عید قرباں پرڈرامہ ’’بکرا بدتمیز‘‘پیش کیا جائیگا

عمیر علی انجم  منگل 15 اکتوبر 2013
ڈرامہ کی مرکزی کاسٹ میں فلمی ستارے جان ریمبو، صاحبہ سمیت حنیف راجہ ، نعیمہ گرج اور دیگر پرفارم کریں گے. فوٹو: فائل

ڈرامہ کی مرکزی کاسٹ میں فلمی ستارے جان ریمبو، صاحبہ سمیت حنیف راجہ ، نعیمہ گرج اور دیگر پرفارم کریں گے. فوٹو: فائل

کراچی:  آرٹس کونسل کراچی میں عیدالاضحی کے موقع پر خصوصی ڈرامہ ’’بکرا بدتمیز‘‘ پیش کیا جائے گا۔

ڈرامہ کی مرکزی کاسٹ میں فلمی ستارے جان ریمبو، صاحبہ سمیت حنیف راجہ ، نعیمہ گرج اور دیگر پرفارم کریں گے، ڈرامے میں شرکت کیلیے فلمی ستارے جان ریمبو اور صاحبہ کراچی پہنچ چکے ہیں، کراچی آمد پر گذشتہ روز نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے جان ریمبو اور صاحبہ کا کہنا تھا کہ 8سال بعد کراچی کے تھیٹر میں کام کرنے آئے ہیں۔

جان ریمبو نے کہا کہ کراچی ان 8برس میں کافی تبدیل ہوچکا ہے، یہاں حالات سازگار نہیں ہیں مگر امید کی کرن لیکر کراچی آیا ہوں، امید ہے کہ ڈرامہ کراچی کے شہریوں کو پسند آئے گا، حنیف راجہ نے کہا کہ ماضی میں وہ معیاری ڈرامے پیش کرچکے ہیں، 8سال بعد ایک بار پھر اسٹیج کا رخ کیا ہے، امید ہے کہ ڈرامہ کامیاب ہوجائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔