ممبئی پولیس کا عدنان سمیع کو بھارت چھوڑنے کا حکم

ویب ڈیسک  منگل 15 اکتوبر 2013
عدنان سمیع کے ویزے کی معیاد مکمل ہوچکی ہے اور وہ اب غیر قانونی طور پر بھارت میں مقیم ہیں، ممبئی پولیس کا نوٹس۔   فوٹو: پبلسٹی

عدنان سمیع کے ویزے کی معیاد مکمل ہوچکی ہے اور وہ اب غیر قانونی طور پر بھارت میں مقیم ہیں، ممبئی پولیس کا نوٹس۔ فوٹو: پبلسٹی

ممبئی: ممبئی پولیس نے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو 7 دن میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے عدنان سمیع کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ویزے کی معیاد ختم ہوچکی ہے اور وہ غیر قانونی طور پر بھارت میں مقیم ہیں لہٰذا وہ اگلے 7 دن میں بھارت چھوڑ کر چلے جائیں۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو ویزے کی معیاد ختم ہونے پر 2 روز قبل بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم نے بھی عدنان سمیع کو اپنے دفتر میں طلب کیا تھا اور فوری طور پر بھارت چھوڑ کر چلے جانے کی دھمکی دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔