داڑھی نہ منڈھوانے پر سعودی کمپنی نے ملازم کو نوکری سے نکال دیا

ویب ڈیسک  منگل 15 اکتوبر 2013
کمپنی کا منیجر مسلسل داڑھی منڈھوانے پر زوردیتا رہا اوراس دوران میرے ڈیوٹی کے اوقات بھی بڑھا دیئے گئے ، محمدالانزی فوٹو: فائل

کمپنی کا منیجر مسلسل داڑھی منڈھوانے پر زوردیتا رہا اوراس دوران میرے ڈیوٹی کے اوقات بھی بڑھا دیئے گئے ، محمدالانزی فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب میں ایک کمپنی نے داڑھی منڈھوانے سے انکار پر اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا۔

مقامی اخبار السعودی کے مطابق انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ محمد الانزی کا کہنا تھا  کہ جب اس نے کمپنی میں ملازمت اختیار کی تو اس کے سامنے 2 شرط رکھی گئیں  ایک کہ وہ سعودی لباس نہیں پہنے گا اوردوسری اپنی داڑھی کو منڈھوانا ہوگا، محمدالانزی نے کہا کہ اس نے کمپنی کی پہلی شرط توتسلیم کرلی لیکن دوسری شرط ماننے سے انکار کردیا تاہم اسے نوکری پر رکھ لیاگیا لیکن اس دوران کمپنی کا منیجر مسلسل داڑھی منڈھوانے پر زوردیتا رہا اور میرے  ڈیوٹی کے اوقات بھی بڑھا دیئے گئے جب بھی میں نے اپنی داڑھی نہیں منڈھوائی تو کمپنی نے مجھے نوکری سے ہی نکال دیا۔

محمد الانزی کا کہنا تھا کہ وہ ملازمت سے نکالے جانے کے خلاف سعودی  لیبرحکام سے رابطہ کرکے تمام ترصورت حال سے آگاہ کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔