پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے، صدرورلڈ بینک

ویب ڈیسک  جمعرات 31 اکتوبر 2019
پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے پرعزم ہیں، صدر ورلڈ بینک۔ فوٹو:فائل

پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے پرعزم ہیں، صدر ورلڈ بینک۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ میل پاس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کاروباری آسانیوں سے متعلق رینکنگ میں بہتری آئی، پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ  کاروبارمیں آسانیوں سے متعلق تقریب میں شرکت پرخوشی ہے، گزشتہ ہفتے کاروبار سے متعلق رپورٹ شائع ہوئی، وزیراعظم عمران خان کاروبار میں آسانی سے متعلق اقدامات پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔

صدر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے، پاکستان میں کاروباری آسانیوں سے متعلق رینکنگ میں بہتری آئی ہے، خواتین کی ترقی اور بااختیار بنانے کے اقدامات بھی حوصلہ افزاء ہیں۔ ورلڈ بینک پاکستان کو ایک کامیاب اور خوشحال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے اور پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

صدر ورلڈ بینک نے کہا کہ تجارتی اصلاحات کا مقصد معاشی استحکام ہے، اصلاحات سے درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروبار کو فروغ ملے گا، محصولات کی وصولی آسان اور کاروباری طبقےاور حکومت کے درمیان دوری کم ہوگی، پاکستان میں اہم اصلاحات کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، پاکستان کو اپنی برآمدات میں نمایاں اضافے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔