حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 31 اکتوبر 2019
زارت خزانہ نے ماہ نومبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

زارت خزانہ نے ماہ نومبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ماہ نومبر کے لئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے  کا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائی تھی، جس میں پیٹرول ایک روپیہ فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 27 پیسے مہنگا کرنے جب کہ لائٹ ڈیزل 6.56 روپے اور مٹی کا تیل 2.39 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

وزارت خزانہ نے ماہ نومبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اور  ہائی اسپیڈ ڈیزل 27 پیسے مہنگا جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 56  پیسے اور مٹی کے تیل کے قیمت میں 2 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔