الیکٹرانک ویئرہاؤس رسید پر قرض حاصل کرنیکی اجازت

بزنس رپورٹر  جمعـء 1 نومبر 2019
بینک الیکٹرانک ویئرہاؤس رسید رکھ کر قرض دینگے، چھوٹے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا فوٹو: فائل

بینک الیکٹرانک ویئرہاؤس رسید رکھ کر قرض دینگے، چھوٹے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا فوٹو: فائل

کراچی:  اسٹیٹ بینک نے الیکٹرانک ویئرہاؤس رسید کو بینک فنانسنگ حاصل کرنے کیلیے بطور ضمانت استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

کاشت کار برادری کو درپیش مالیات تک رسائی کے چیلنج سے نمٹنے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بینک دولت پاکستان نے زرعی قرضوں، ایس ایم ای فنانسنگ اور کارپوریٹ و کمرشل بینکاری کے پروڈنشیل ریگولیشنز میں ترمیم کی ہے جس کے تحت بینکوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ الیکٹرانک ویئرہاؤس رسید (receipt) کو زرعی پیداوار اور اجناس کی ذخیرہ کاری پر قرض دینے کے لیے بطور ضمانت استعمال کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔