ملک کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کے خلاف متحد ہونے کا وقت آگیا، شہباز شریف

ویب ڈیسک  بدھ 16 اکتوبر 2013
عید الضحیٰ کا تہوار مسلمانوں کو ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، شہباز شریف۔ فوٹو : فائل

عید الضحیٰ کا تہوار مسلمانوں کو ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے، شہباز شریف۔ فوٹو : فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ قوم اپنے باہمی اختلافات بھلا کر ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف متحد ہوجائے۔

وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ عدل اور مساوات جیسے سنہری اصولوں کو اپنا کر مثالی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے، عید الاضحیٰ کا تہوار مسلمانوں کو ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے تاکہ معاشرے کے نادار طبقے میں احساس محرومی پیدا نہ ہو، ہمیں چاہئے کہ اس پر مسرت موقع پر بے سہارا افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرکے مذہبی و اخلاقی فریضہ ادا کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کئی بحرانوں کا شکار ہے جس سے نمٹنے کے لئے ہمیں جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردارادا کرنےکا عہد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے باہمی اختلافات بھلا کر ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف متحد ہوجائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔