- سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے 77 افراد ہلاک
- پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
- اقوام متحدہ روس سے کسی بھی صورت نیوکلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے، یوکرینی صدر
- پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا
- عماد وسیم کا قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے بلندعزائم کا اظہار
- مون سون کا سسٹم شدت کے ساتھ موجود، کراچی میں اتوار تک بارشوں کا امکان
- جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- عمران خان کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں مذاق سے کم نہیں، مریم اورنگزیب
- شہباز شریف ملک کو درست سمت میں آگے لے کر جارہے ہیں، چوہدری شجاعت
- چیتے کو اذیت دینے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین برہم
- ڈاکٹرز کا شہباز گل کو اسپتال سے فوری چھٹی نہ دینے کا فیصلہ
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
- پاک آرمی کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری
- پی سی بے کا اعظم خان کو کریبئین پریمئر لیگ کیلیے اجازت دینے سے انکار
- اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں، آپ نے کیسے ان کو ملک پر مسلط ہونے دیا؟ عمران خان
- گجرات میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ریپ کا ملزم گرفتاراور اہلیہ فرار
- کراچی: سیلابی ریلے میں بہنے والے دو بچوں کی لاشیں مل گئیں،5افراد تاحال لاپتہ
- آئی جی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش، شہباز گل پر تشدد کی تردید
- دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھائے جانے والا نوجوان موت سے بچ گیا
- ڈپریشن میں مبتلا طلبا کی تعداد میں 135 فی صد اضافہ
شادی مسلمان لڑکے سے ہی کروں گی اوراس کا تعلق دبئی سے بھی ہوسکتا ہے، وینا ملک

اشمیت پٹیل ماضی تھا لہذا اب اس پر بات نہیں کرنا چاہتی، وینا ملک فوٹو: فائل
دبئی: پاکستان کی ڈرامہ کوئن وینا ملک نے کہا ہے کہ میرا تعلق مسلمان خاندان سے اور مسلمان ہونے کے ناطے ایک مسلمان لڑکے سے ہی شادی کروں گی۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ 2015 میں شادی کرلیں گی، شادی کے لئے دبئی کے کسی شیخ کے انتخاب پر وینا ملک نے کہا کہ انہیں اس بات کا تو یقین نہیں لیکن وہ گزشتہ کئی سالوں سے دبئی میں مقیم ہوں اس لئے جس لڑکے سے شادی کروں گی وہ دبئی سے ہی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہب سے باہر شادی کرنے سے ان کی ازدواجی زندگی تباہ و برباد ہوسکتی ہے اس لئے مجھے روایتی شادی پر ہی یقین ہے اور روایتی شادی کے بعد میں نے اپنے خاندان کے کئی لوگوں کو ہنسی خوشی زندگی گزارتے دیکھا ہے۔
مسلمان لڑکے سے شادی کے جواب میں ہندو اداکار اشمیت پٹیل سے معاشقے کے سوال پر وینا ملک نے کہاکہ وہ ان کا ماضی تھا لہذا وہ اب اس پر بات نہیں کرنا چاہتی جب کہ بھارتی نژاد کینڈین پورن اسٹار سنی لیون سے موازنے پر وینا ملک کا کہنا تھاکہ میرا موازنہ پورن اسٹار سے کیسے کیا جاسکتا ہے میں ایک اداکارہ ہوں، میرے اندر بہتر اداکاری کی صلاحیت موجود ہے اور اسی صلاحیت کے باعث میں نے بہت کم عرصے میں یہ مقام حاصل کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔