- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری؛ مصباح الحق ساتویں پوزیشن پر آگئے
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے 5 درجہ ترقی کرکے اپنے کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ یونس خان چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقہ ہی کے اے بی ڈیویلرز نے بھی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 3 درجہ ترقی کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، رینکنگ چارٹ میں ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال تیسرے، سری لنکا کے کمار سنگاکارا چوتھے، آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک پانچویں، بھارت کے پجارا آٹھویں، انگلینڈ کے آئن بیل نویں اور انگلینڈ کے ہی کپتان الیسٹر کک دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
بولنگ کیٹیگری میں پہلی دس پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور پچھلی جاری کی گئی رینکنگ کی طرح جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین پہلی، جنوبی افریقہ کے ہی ورنون فلینڈر دوسری، سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ تیسری، پاکستان کے جادوگر اسپنر چوتھی، آسٹریلیا کے ریان ہیرس پانچویں، انگلینڈ کے گریم سوان اور آسٹریلیا کے پیٹر سڈل چھٹی، بھارت کے اشون آٹھویں، انگلینڈ کے جیمز انڈرسن نویں اور انگلینڈ ہی کے اسٹورٹ براڈ دسویں پوزیشن پر ہیں۔
ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بھی پاکستان دنیا کی نمبر ایک ٹیم جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ہرانے کے بعد 2 درجہ ترقی کرکے چھٹی سے چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے تاہم اس کا باقاعدہ اعلان پاک افریقہ سیریز کے بعد کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔