طالبہ کے دماغ کی سرجری فیس بک پر براہ راست نشر

ویب ڈیسک  پير 4 نومبر 2019
مریضہ کے دماغ کی شریانوں میں جمنے والے خون کے لوتھڑوں کو آپریشن کے ذریعے نکالا گیا۔ فوٹو : فیس بک

مریضہ کے دماغ کی شریانوں میں جمنے والے خون کے لوتھڑوں کو آپریشن کے ذریعے نکالا گیا۔ فوٹو : فیس بک

ٹیکساس: امریکا میں دماغی امراض سے متعلق عوام میں شعور اور آگہی پیدا کرنے کے لیے 25 سالہ طالبہ کے دماغ کے آپریشن کو فیس بک پر براہ راست دکھایا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں 25 سالہ آکیوپیشنل تھراپسٹ جیننا شاردٹ کے دماغ کی شریانوں میں جمنے والے خون کے لوتھڑوں کو نکالنے کیلیے سرجری کی گئی۔ جس سے انہیں بولنے میں دقت کا سامنا تھا۔

آپریشن سے قبل مریضہ نے سرجری کے عمل کو فیس بک پر لائیو دکھانے کی فرمائش کرکے ڈاکٹرز کو حیران کردیا۔ طالبہ کا کہنا تھا کہ لوگوں میں دماغی امراض سے متعلق آگاہی کے لیے یہ عمل ضروری ہے۔

میتھوڈسٹ ڈیلاس میڈیکل سینٹر میں مریضہ کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے دماغ کی سرجری کا عمل براہ راست فیس بک پر نشر کیا گیا جسے لاکھوں فیس بک صارفین نے براہ راست دیکھا۔

صارفین نے دماغ کی سرجری کے عمل کو براہ راست دکھانے کے عمل کو سراہتے ہوئے لکھا کہ اس سے آپریشن سے متعلق ذہن میں موجود بہت سے خدشات کا خاتمہ ہوا اور اس مرض میں مبتلا افراد کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔