ہمایوں سعید کے ڈائیلاگ ’’دو ٹکے کی لڑکی‘‘ سے متعلق بنائے جانے والے مزاحیہ میمس

ویب ڈیسک  پير 4 نومبر 2019
ہمایوں سعید کی اداکاری اور اُن کے ڈائیلاگ  کی وجہ سے ڈرامہ مقبولیت کے اعتبار سے اپنی بلندیوں کو چھو رہا ہے

ہمایوں سعید کی اداکاری اور اُن کے ڈائیلاگ کی وجہ سے ڈرامہ مقبولیت کے اعتبار سے اپنی بلندیوں کو چھو رہا ہے

 کراچی: ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں اداکار ہمایوں سعید کے ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی لڑکی‘سے متعلق بنائے جانے والے مزاحیہ میمس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔

ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں ان دنوں نشر ہونے والا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ نہ صرف انتہائی مقبول ہورہا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ کی شکل  بھی اختیار کر گیا ہے۔ ڈرامے کو پسند کئے جانے کی وجہ بہترین کہانی تو ہے لیکن اس میں اصل روح پھونکنے میں ہمایوں سعید کی اداکاری اور اُن کے ڈائیلاگ ہیں جس کی وجہ سے ڈرامہ مقبولیت کے اعتبار سے اپنی  بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

ڈرامے کے اب تک کئی ڈائیلاگس مشہور  ہوئے ہیں۔ جس میں ’محبت بچانے گیا تھا بڑی مشکل سے عزت بچا کر واپس آیا ہوں‘ ، ’’ وہ سمجھتا ہے جس سے محبت کرتے ہیں اس کی قیمت نہیں ہوتی، میں کہتا ہوں اسی کی تو قیمت ہوتی ہے‘‘ ، عورت فطرتاً بے وفا نہیں ہوتی اور جو بے وفا ہوتی ہے وہ فطرتاً عورت نہیں ہوتی‘‘،

گزشتہ ہفتے کے روز نشر ہونے والی قسط اور اس میں بولے جانے والا ہمایوں سعید کا ڈائیلا ’دو ٹکے کی لڑکی کے خاطر 50 ملین دے رہے تھے‘ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتا جا رہا ہے۔ صارفین جہاں اس ڈائیلاگ کی ویڈیو شیئر کر رہے ہیں تو کچھ لوگ اس ڈائیلاگ سے وابستہ مزاحیہ میمس بھی بنا کر شیئر کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/MerayPaasTumHo/status/1191051620165079040

ایک ٹوئٹ میں ہمایوں سعید کے 50 ملین کے ڈائیلاگ سے حوالے سے ایک میم بنائی گئی جس میں وزیر اعظم عمران خان کہہ رہے ہیں کہ 50 ملین پر ٹیکس بھی دینا پڑتا ہے۔

 

https://twitter.com/tweets_fiza/status/1190937123886686208

فضا نامی صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں معروف اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ کے ایک مخصوص انداز میں ڈائیلاگ کو سوال کے طور پر پوچھا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے انسٹا گرام کی پوسٹ میں ہمایوں کے ڈائیلاگ کو انڈین طرز کا بنانے کی کوشش کی اور کہا کہ اگر یہ انڈین ڈرامہ سیریل ہوتا تو اس طرح ہوتا۔

https://twitter.com/kutekat92/status/1190741453917437952

کائنات میمن نے اپنی ٹوئٹ میں  ایک لڑکی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں موبائل اُٹھائے رو رہی ہے اور ساتھ ہی لکھا کہ آج  ڈرامے کی آج کی قسط دیکھ کر تمام پاکستانیوں کی ایسی ہی حالت ہے۔

https://twitter.com/AH_Tweets01/status/1190671858175266816

آخری ٹوئٹ میں عبداللہ نامی صارف نے ڈرامے کا مشہور ڈائیلاگ کی ویڈیو شیئر کی جس میں عدنان صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ ’میں آپ کو سمجھدار بزنس مین سمجھتا تھا لیکن یہاں آپ نے بھاؤ کرتے ہوئے مجھے حیران کردیا۔ اس دو ٹکے کی لڑکی کے لئے آپ مجھے 50 ملین دے رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔