آدھا کلو سونے اور ہیروں سے بنا اسمارٹ فون: قیمت ایک کروڑ روپے

ویب ڈیسک  منگل 5 نومبر 2019
دنیا کے قیمتی ترین تحائف فروخت کرنے والی کیویئر کمپنی نے 70 ہزار ڈالر کا قیمتی ترین فون بنایا گیا ہے جو سونے اور ہیروں سے سجایا گیا ہے۔ فوٹو: کیوییئر کمپنی

دنیا کے قیمتی ترین تحائف فروخت کرنے والی کیویئر کمپنی نے 70 ہزار ڈالر کا قیمتی ترین فون بنایا گیا ہے جو سونے اور ہیروں سے سجایا گیا ہے۔ فوٹو: کیوییئر کمپنی

سان فرانسسکو: اگر یہ دنیا کا سب سے قیمتی اسمارٹ فون نہیں تو بھی اس کی قدر کسی بھی طرح کم نہیں کیونکہ اس فون پر نصف کلوگرام سونا چڑھایا گیا اور 137 قیمتی ہیرے جڑے گئے ہیں ۔ فون کی قیمت 70 ہزار ڈالر ہے جو پاکستانی رقم میں ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے بنتی ہے۔

کیویئر کمپنی نے آئی فون الیون کو اپنے لحاظ سے سونے اور ہیروں سے مزین کیا ہےاور فون کو سولاریئس کا نام دیا ہے۔ کیویئر کمپنی نے اس فون کو بطور کلیکٹر آئٹم پیش کیا ہے۔ یہ کمپنی اس سےقبل بھی عام فون کو قیمتی دھاتوں اور ہیرے جواہرات میں لپیٹ کر فروخت کے لیے پیش کرتی رہی ہے جس کی بنا پر اسے لگژری آئیٹم بنانے والی کمپنی کا درجہ حاصل ہے۔

کیویئر کی ویب سائٹ پر قیمتی گھڑیاں، فون کے کیس، سونے کے لائٹر اور دیگر مہنگی اشیا فروخت کے لیے رکھی ہیں اور دنیا بھر کے امیر ترین افراد یہاں سے اشیا خریدتے ہیں۔ اس فون پر انتہائی قیمتی 137 ہیرے نصب ہیں اورساتھ ہی 500 گرام سونا بھی لگایا گیا ہے۔

70 ہزار ڈالر کی اسمارٹ فون کیس کو سولاریئس کا نام دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ کس طرح سورج کی کرنیں سیارے کو زندگی بخشتی ہیں۔ اس اختراع میں آئی فون الیون کو سونے اور ہیروں سے سجایا گیا ہے لیکن یہاں بھی فون اسٹوریج کے لحاظ سے رقم وصول کی جارہی ہے ۔ 64 گیگا بائٹس فون کی قیمت70,340  ڈالر اور 512 آئی فون الیون پرومیکس کی قیمت 71,520 ڈالر رکھی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔