ڈیڑھ کروڑ پاکستانیوں کا ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ

نمائندہ ایکسپریس  منگل 5 نومبر 2019
 2020 ء سے 5سالہ پروگرام کے تحت  14 کروڑلوگوں کی اسکریننگ کی جائے گی،ظفر مرزا۔ فوٹو : فائل

 2020 ء سے 5سالہ پروگرام کے تحت  14 کروڑلوگوں کی اسکریننگ کی جائے گی،ظفر مرزا۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  وزارت صحت نے ڈیڑھ کروڑپاکستانیوں کا ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

چیئر مین خالد حسین کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا 2020 ء سے ہیپاٹائٹس اسکریننگ شروع ہو گی، پانچ سالہ پروگرام کے دوران  14 کروڑلوگوں کی سکریننگ کی جائے گی، پولیو کیسزکی مختلف وجوہات ہیں۔خیبرپختونخوا میں لاکھوں والدین قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں۔

رمیش لعل نے کہا میرا حادثہ ہوا توپولی کلینک اسپتال آیا، ایمرجنسی میں کوئی ڈاکٹر نہیں تھا ،عام آدمی کا کیا حال ہوتا ہو گا؟کمیٹی نے اس پررپورٹ طلب جبکہ پی ایم ڈی کی تحلیل پراجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔