ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے سیلز ٹیکس نہ دینے کی دھمکی دے دی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 6 نومبر 2019
حکومت کاٹن پر ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس فوری ختم کرے، امان اللہ قاسم و دیگر کی پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

حکومت کاٹن پر ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس فوری ختم کرے، امان اللہ قاسم و دیگر کی پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

کراچی:  آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ریفنڈ کی عدم ادائیگی کے اور بدترین مالیاتی بحران کے تسلسل کے باعث رواں ماہ کا سیلز ٹیکس ادانہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

منگل کے روز اپٹما کے سینٹرل چیئرمین امان اللہ قاسم نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدکنندگان سنگین مالیاتی بحران میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ٹیکسوں کے ساتھ اپنے ورکرز کوتنخواہیں دینے کی بھی سکت نہیں رکھتے ہیں، انھوں نے کہاکہ حکومت نے سیلز ٹیکس ریفنڈ پر بانڈز جاری کیے لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ ان ریفنڈ بانڈز پر حکومت کی کوئی ضمانت نہیں دی گئی، یہی وجہ ہے کہ ان جاری کردہ ریفنڈ بانڈز کو نہ بینک قبول کررہے ہیں اور نہ ہی وہ کیش ہورہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ حکومت کے پاس جب ریفنڈسسٹم ہی نہیں ہے تو اسے فی الفور زیروریٹنگ سہولت بحال کردینا چاہیے، یوں محسوس ہوتاہے کہ حکومت نے اپنے ریونیوجنریشن کے لیے ایس آراو1125ختم کیاہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔