نازیبا وڈیوز پر رابی پیرزادہ کے انتہائی قریبی شخص پر ہی انگلیاں اٹھنے لگیں

ویب ڈیسک / طالب فریدی  بدھ 6 نومبر 2019
رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ دبئی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ دبئی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

 کراچی: معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی وائرل ہونے والی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے اُن کے انتہائی قریبی شخص پر ہی انگلیاں اٹھنے لگیں۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے کی جانب سے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کی اصل وجہ جاننے کے سلسلے میں رابی پیرزادہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کی نئی منیجر سارہ نے کہا کہ وہ اس وقت بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

رابی پیرزادہ کی منیجر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ درست ہے کہ ویڈیوز وائرل ہونے سے اب تک ان کی سابقہ منیجر سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا مگر یہ بات یقین سے نہیں کہ سکتے کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے ہی وائرل کیں تاہم ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ نازیبا ویڈیوز؛ ایف آئی اے نے یو ٹیوب اور فیس بک سے مدد مانگ لی

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ دبئی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں اور تب سے ان کی سابقہ منیجر بھی غائب ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رابی پیر زادہ نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ کچھ روز قبل رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔