- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
نصرت فتح علی خان کا مشہورگانا برباد کرنے پربھارتی میڈیا بالی ووڈ پربرہم
ممبئی: شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کا مقبول گانا ’’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘‘ بھونڈے انداز میں ری میک کرکے ایک بار پھر برباد کرنے پر بھارتی میڈیا بالی ووڈ پر ہی آگ بگولہ ہوگیا۔
بالی ووڈ میں پاکستان کے مشہور گانے چُرا کرانہیں اپنے انداز میں ری میک کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔ بالی ووڈ فلمسازشائقین کی توجہ اپنی فلموں کی جانب مبذول کرانے کے لیے بغیراجازت پاکستانی گانے چراتے اورانہیں نہایت ہی بھونڈے انداز میں ری میک کرکے اپنی فلموں میں شامل کرتے ہیں اور یہ سلسلہ برسوں سے جاری ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ کی چوری پر سینہ زوری
حال ہی میں بالی ووڈ فلم ’’مرجاواں‘‘ میں سُروں کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کی مقبول ترین قوالی ’’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘‘ کا ری میک شامل کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات تویہ ہے کہ اس قوالی کا بالی ووڈ میں یہ تیسرا ری میک بنایا گیا ہے اور تیسری بار بھی اتنے بُرے اندازمیں بنایا گیا ہے کہ پاکستانی تو کیا خود بھارتی میڈیا بالی ووڈ فلمسازوں پر بھڑک اٹھا اوراتنی خوبصورت قوالی کو برباد کرنے پربالی ووڈ فلمسازوں کو کھری کھری سنادیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار یہ گانا بالی ووڈ سنگر جوبین نوتیال اوردھوانی بھانوشالی نے گایا ہے جب کہ گانے کی اضافی شاعری کمارنے لکھی ہے اوراسے میٹ بروس نے کمپوزکیا ہے۔
’’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘‘ کوپہلی بار 1996 میں فلم ’’راجا ہندوستانی‘‘ میں ری میک کرکے شامل کیا گیا تھا اور اس کی شاعری میں تبدیلی کرکے بول ’’کتنا پیارا تجھے رب نے بنایا‘‘ کیے گئے تھے۔ یہ گانا عامرخان اورکرشمہ کپور پر فلمایا گیاتھا۔
دوسری باراس قوالی کا ری میک 2016 میں ریلیز ہوئی فلم ’’او کے جانو‘‘ میں کیا گیا تھا جس میں آدیتیہ رائے کپور اورشردھا کپور نے مرکزی کردارادا کیا تھا۔ تاہم یہ بہت ہی بھونڈا ری میک تھا۔ تیسری بار اسے فلم ’’مرجاواں ‘‘ کے لیے ری میک کیاگیا ہے جس میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اورتارا سوتاریا نے مرکزی کردار اداکیا ہے فلم 15 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایشوریارائے کا نیا گانا ’’ہلکا ہلکا سرور‘‘آتے ہی چھاگیا
واضح رہے کہ گزشتہ برس فلم ’’پھنے خان‘‘ میں بھی استاد نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی’’ہلکا ہلکا سرور‘‘ کا ری میک شامل کیا گیا تھا جسے ایشوریارائے پر فلمایا گیا تھا۔ تاہم ہر بار کی طرح اس قوالی کو بھی برباد کردیاگیا تھا جس پر پاکستانی شائقین اورنصرت فتح علی خان کے مداحوں نے بالی ووڈ فلمسازوں پر شدید تنقید کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔