- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن کو ذاتی زندگی کے حوالے سے معاشرتی دباؤ کا سامنا
لندن: ہیری پوٹر سیریز سے شہرت حاصل کرنے والی معروف ہالی ووڈ اداکارہ ایماواٹسن کاکہنا ہے کہ 30 سال کی ہونے پر ضروری نہیں کہ آپ شادی شدہ یا مالی طور پرمستحکم ہوں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ ایماواٹسن نے کہا ہے کہ انہیں اپنی 30 ویں سالگرہ سے پہلے ذاتی زندگی کے حوالے سے دباؤ کے باعث پریشانی اوربے چینی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
ایماواٹسن فی الحال 29 برس کی ہیں اور اگلے سال اپریل میں 30 برس کی ہوجائیں گی۔ ایما نے کہا 30 برس کی ہونے سے قبل میرے ذہن میں کئی خدشات ہیں اور وہ خود سے پوچھتی ہیں کہ آپ کو اس عمر تک کیا کچھ حاصل کرلینا چاہئیے تھا۔
ایک انٹرویو کے دوران ایمانے کہا اگر 30 برس کی عمر تک آپ کی شادی نہیں ہوئی تو آپ کے بچے نہیں ہوں گے اور یہ سوچ کر ناقابل یقین حد تک اضطراب اور بے چینی بڑھ جاتی ہے۔ تاہم ایما نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں اکیلی ہی خوش ہیں اور اپنی پارٹنر خود ہی ہیں۔
ایما نے اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا وہ ماضی میں کبھی اس بات پر یقین نہیں کرتی تھیں کہ زندگی میں آپ اکیلے خوش رہ سکتے ہیں۔ میں اکثر سوچتی تھی کہ ہر کوئی 30 ویں سالگرہ پر اتنا شور کیوں مچاتا ہے یہ کوئی اتنی بڑی بات تو نہیں۔ لیکن اگر آپ 30 برس کے قریب ہیں اور آپ نے گھر نہیں بنایا، آپ کا شوہر نہیں ہے، اولاد نہیں اور مالی طور پر مستحکم بھی نہیں ہیں تو یہ سوچ کر ہی بے چینی بڑھ جاتی ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب میں تنہا ہی خوش ہوں۔
واضح رہے کہ ایماواٹسن اقوام متحدہ کی خواتین کے لیے خیرسگالی کی سفیر ہیں اور ’’ہی فارشی‘‘نامی مہم کا حصہ بھی رہ چکی ہیں جس میں عالمی صنفی مساوات کے لیے آواز اٹھائی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔