زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 44 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

 جمعرات 7 نومبر 2019
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک (فوٹو: فائل)

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک (فوٹو: فائل)

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے کے بعد مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 61 کروڑ 80 لاکھ  ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 42 کروڑ 90 لاکھ  ڈالر کا اضافہ ہوا اور ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 61 کروڑ 80 لاکھ  ڈالر تک پہنچ گئی۔

اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 44 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے، جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 16 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔