- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
عاطف اسلم کی ’دو ٹکے کی عورت‘ کا ڈائیلاگ بولنے کی ویڈیو وائرل
کراچی: گلوکار عاطف اسلم نے ہمایوں سعید کا مشہور ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی عورت‘ منفرد انداز سے ادا کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گھر ہو یا سوشل میڈیا، ان دنوں ہر طرف ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید کے ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی عورت‘ کا چرچا ہے، اب دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی زبان پر بھی اسی ڈرامے کا تذکرہ ہے۔ اس ڈرامہ نے عاطف اسلم پر بھی سحر طاری کردیا ہے اور انہوں نے اس ڈرامہ کا مشہور ڈائیلاگ منفرد انداز سے بول کر مداحوں کو ایک نئی ویڈیو فراہم کردی۔
عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کی ابتداء میں انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری امریکا جانے والی فلائٹ میں تاخیر ہوگئی ہے اس وجہ سے میں اس وقت دبئی ایئرپورٹ پر ہوں جب کہ میں گزشتہ رات سے سفر کر رہا ہوں اور ابھی تک پھنسا ہوا ہوں۔
عدنان صدیقی نے بھی بتایا کہ اُن کے ساتھ عاطف اسلم ہیں اور جب انہوں نے اپنے موبائل کا رخ عاطف کی جانب کیا تو عاطف نے منفرد انداز کے ساتھ عدنان صدیقی کو ڈائیلاگ بولتے ہوئے کہا کہ ’ آپ بہت بڑے بزنس مین ہیں لیکن آپ نے صرف دو ٹکے کی فلائٹ کے لیے یہ 50 ملین کی ویڈیو بنا دی۔
یہ پڑھیں: ہمایوں سعید کے کچھ سین نے مجھے بھی رلا دیا تھا، عدنان صدیقی
عاطف کی جانب سے بولے جانے والے ڈائیلاگ پر عدنان صدیقی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انہوں نے اچانک بولا ہے ورنہ یہ منصوبے میں شامل نہیں تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔