191 ارب پتی پاکستانیوں کو 61.4 ارب کی ٹیکس چھوٹ دی گئی

شہباز رانا  جمعـء 8 نومبر 2019
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں مالیاتی تفصیلات پیش کردیں۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں مالیاتی تفصیلات پیش کردیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: موجودہ حکومت اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں 191 ارب پتی افراد کو 61.4 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

موجودہ حکومت اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں جن 191 ارب پتی افراد کو 61.4 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ان افراد کے آف شور اثاثے پکڑے گئے مگر دو ٹیکس ایمنسٹی اسکیموں کے ذریعے انھیں ریلیف دے دیا گیا۔

گزشتہ روز ( جمعرات کو) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی اسمبلی  کی قائمہ کمیٹی برائے  خزانہ کے اجلاس میں ان افراد کی مالیاتی تفصیلات پیش کیں۔ ان افراد کی معلومات  کا تبادلہ تنظیم برائے اقتصادی تعاون  و ترقی ( او ای سی ڈی) سے کیا گیا تھا۔

ایف بی آر نے ان افراد کے نام ظاہر نہیں کیے کیوں کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) دونوں کی جانب سے دی گئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیمیں فائدہ اٹھانے والوں کے نام صیغۂ راز رکھنے کے لیے قانونی کور فراہم کرتی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔