ورلڈ بینک نے ایف بی آر اصلاحات کی مخالفت کردی

ارشاد انصاری  جمعـء 8 نومبر 2019
پاکستان ریونیو اتھارٹی کا قیام اورصوبائی اتھارٹیزکا انضمام ناقابل قبول قراردیدیا (فوٹو: انٹرنیٹ)

پاکستان ریونیو اتھارٹی کا قیام اورصوبائی اتھارٹیزکا انضمام ناقابل قبول قراردیدیا (فوٹو: انٹرنیٹ)

اسلام آباد: عالمی بینک نے وزیراعظم کی جانب سے ایف بی آر میں اصلاحات کے پروگرام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مخالفت کردی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ختم کرکے پاکستان ریونیو اتھارٹی کے قیام اور صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے انضمام کی تجاویز ناقابل قبول ہیں، اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ یہ تحفظات عالمی بینک کے تعاون سے 300 ملین ڈالر کے ریفامرز پروگرام کے جائزہ اجلاس میں ظاہر کیے گئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔