- افغاستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 طالبان جنگجو ہلاک
- ساﺅتھ ایشن گیمز میں شرکت کے بعد قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
- خالد محمود نے کرکٹ بورڈ میں لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ دینے کی مخالفت کردی
- کرپشن کیسز کے سزا یافتہ اور بیرون ملک قوانین کا مذاق اڑانے والوں کیلیے قانون سازی کی جائیگی
- بے چین اور بوڑھے ٹرمپ ہمیں اشتعال دلا رہے ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم سمیت متعدد وزرا مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مخالف
- آصف زرداری کی صحت کے مسئلے کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے، چوہدری شجاعت
- دعا منگی کیس؛اغوا کاروں نے گھروالوں سے غیر ملکی واٹس ایپ نمبر سےرابطہ کیا
- خیبرپختونخوا حکومت نےعوام کے 80 سے 90 ارب روپے وفاق کو دیئے، پشاور ہائی کورٹ
- مسلم مخالف بل پر امریکی کمیشن کی بھارتی قیادت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش
- ساوتھ ایشین گیمز؛ پاکستان نے اسکواش میں بھارت کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا
- شہباز شریف کے منصوبے پر حکمران اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں، ترجمان(ن) لیگ
- اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس کا آزمائشی بنیادوں پرآغاز
- ہوم گراوٴنڈ پر خامیوں کو دورکرنے کی پوری کوشش کریں گے، اظہر علی
- ولید خان: اے پی ایس کا باہمت طالبعلم
- مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر یوم سیاہ اور مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال
- عمران خان ایک پالیسی بناکر بورڈ کو سیاست سے پاک کریں، عاقب جاوید
- چیف جسٹس کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 20 دسمبر کو ہوگا
- بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر مبنی بل کی منظوری کیخلاف شدید احتجاج
- بھارتی شہریت کا متنازع بل دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم
نواز شریف کو جینٹک ٹیسٹ کی ضرورت نہیں، وزیر صحت پنجاب

iTP مرض کی تشخیص کیلیے دنیا بھرمیں جینٹک ٹیسٹ نہیں کرایاجاتا ،ڈاکٹر یاسمین راشد۔ فوٹو: فائل
کراچی: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کوiTP کے مرض کی تشخیص کیلیے جینٹک ٹیسٹ اوربیرون ملک جانے کی مخالفت کردی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جینٹک ٹیسٹ کی ضرورت نہیں اگر نوازشریف کسی اور قسم کا ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں تاہم شعبہ طب کی دنیا میں iTP مرض کی تشخیص کیلیے جینٹک ٹیسٹ کوئی بھی معالج تجویز نہیں کرتا،نوازشریف کس قسم کاجینٹک ٹیسٹ کرانا چاہتے ،DNAٹیسٹ پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کیا جارہا ہے.
بدھ کے روز ٹربیون ایکسپریس سے ٹیلی فونک بات چیت میں انھوں نے بتایاکہ نواز شریف کوiTP مرض کی تشخیص کیلیے جینٹک ٹیسٹ کی کوئی ضرورت نہیں ،جینٹک ٹیسٹ خون کے نمونے سے DNAکو نکال کرکیا جاسکتا ہے اورپاکستان میں محفوظ طریقے سے DNA ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ کسی بھی جینٹک ٹیسٹ کیلیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں ہوتی ،ڈی این اے کا سمپل خون کے علاوہ جسم کے ہرٹشوزسے لیاجاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے کنوئینرپروفیسر ایاز محمود نے نواز شریف کوجینٹک ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ ٹیسٹ پاکستان میں نہیں ہوتا اس بیان کے بعد ایکسپریس ٹربیون نے صوبائی وزیر پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے رابطہ کیا جس پرانھوں نے جینٹک ٹیسٹ کرانے کی مخالفت کردی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔