اہم شخصیات کیخلاف 150 نیب مقدمات کی تیاریاں، گرفتاریاں بھی متوقع

ذیشان انور / خبر ایجنسیاں  اتوار 20 اکتوبر 2013
40 ہزار درخواستیں زیرالتوا ہیں، اہم شخصیات کے نیب سے رابطے، ذرائع، خیبرپختونخوا میں بھی نیب نے بند فائلیں دوبارہ کھول دیں۔ فوٹو: فائل

40 ہزار درخواستیں زیرالتوا ہیں، اہم شخصیات کے نیب سے رابطے، ذرائع، خیبرپختونخوا میں بھی نیب نے بند فائلیں دوبارہ کھول دیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد / پشاور: نیب نے زیرالتوا انکوائریوں اور ریفرنسز پر کام تیز کر دیا ہے، اس سلسلے میں پیرکونئے چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان سے 150 نئے ریفرنسز اور ایک ہزارسے زائد انکوائریوں کی منظوری لیے جانیکا امکان ہے،ان ریفرنسزمیں سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کی غیرقانونی تقرری کامعاملہ بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ کرپشن میںملوث کئی اہم شخصیات کی گرفتاری کاامکان ہے، نیب کاایک اہم اجلاس کل متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کو زیرسماعت ریفرنسزسمیت کرپشن کیسز کی تحقیقات پر نیب افسران سے طلب کردہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ نیب میں اس وقت سیاستدانوں،سابق بیوروکریٹس اور بڑی کاروباری شخصیات کے خلاف کرپشن کے سیکڑوں ریفرنسز زیرالتوا ہیں جبکہ40 ہزارسے زائد ایسی درخواستیں بھی ہیںجن کی تحقیقات ابھی ہونا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں کرپشن کیسز کو انتہائی تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد150 سے زائدنئے ریفرنس دائرکیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بہت سی اہم شخصیات نے نیب سے رابطے بھی شروع کر دیے ہیں۔ دریں اثنا چیئرمین نیب کے تقررکے ساتھ ہی خیبر پختونخوا نیب نے انکوائریوںکی بندفائلیں کھول دی ہیں جن میں خیبر پختونخوا پولیس کو سپلائی غیرمعیاری اسلحہ اسکینڈل، گرگری کے مقام پر قدرتی گیس کوایل پی جی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ،گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹٰی میں کروڑوںکی خوردبرد شامل ہے اس حوالے سے ریفرنس تیارکر کے بھجھوائے جارہے ہیں جبکہ سابق دورحکومت کے کئی وزرا، ارکان صوبائی اسمبلی اور بیوروکریٹس کے گرددائرہ تنگ کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔