- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی
اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید گرما گرمی ہوئی اور شور شرابا کیا گیا جس کے بعد حزب اختلاف نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان خوب گرما گرم بحث ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کراتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔
ٹائم پاس
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے اپوزیشن سے کہا کہ اگر آپ لوگ پاکستان کو بہتر بناتے تو عوام آپ کے ساتھ ہوتے، یہ تماشہ اب نہیں چلے گا، یہ ملک اب ایسے نہیں چلے گا، جمہوریت کی بات کرتے ہو تویہاں پارلیمنٹ میں بات کرو، دھرنے پہ بیٹھے رہو لیکن ملک کا نقصان نہ کرنا، مولانا صاحب کہتے ہیں ہم ٹائم پاس کررہے ہیں، اگر ہم بھی ٹائم پاس کریں تو تم لوگ کیا کرسکتے ہو۔
الیکشن لڑنے کا چیلنج
پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمن کو دوبارہ الیکشن کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور سے الیکشن جیت کر دکھائیں۔
مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعدمحمود نے حکومت کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پورسیٹ خالی کر کے دوبارہ الیکشن لڑ لیں، میں بھی استعفی دیتا ہوں، علی امین آپ بھی دو، الیکشن لڑ لیتے ہیں، اب پیچھے نہیں ہٹنا، استعفی کا اعلان کرو، کل الیکشن لڑتے ہیں، عوام کے پاس جاتے ہیں، دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہوجائے گا۔
حکومت آئین توڑنے والوں کے کندھوں پر آئی
مولانا اسعدمحمود نے کہا کہ آپ ان لوگوں کے کندھوں پر بیٹھ کر آئے ہیں جنھوں نے آئین کو توڑا، وزیر دفاع پرویز خٹک نے دھمکیاں دی ہیں، یہ مذاکراتی کمیٹی کے چیئرمین کا لب و لہجہ نہیں ہوسکتا، پرویز خٹک نے بطور وزیر اعلی ملک کی اکائی کو متنازعہ بنایا، ہم معاہدہ کی پاسداری کررہے ہیں، ہم مذاکرات کے لیے اب بھی تیار ہیں لیکن لب و لہجہ درست کرو۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دھرنا ختم کرو، پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگا کر الیکشن لڑ لو، میں آج بھی اپنے چیلنج پر قائم ہوں۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر تنقید
ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے بارے میں کہا کہ وہ شخص جو 65 ہزار جعلی ووٹوں سے نااہل ہوا اس نے کل پارلیمان کی توہین کی،جیسے کل قانون سازی ہوئی، سارا ایوان شرمسار ہوا، پرویز خٹک میرا بھائی ہے لیکن 2014 کے دھرنے میں جو ٹھمکا انھوں نے لگایا وہ ہم نہیں لگا سکتے، پرویز الہی نے بھی تصدیق کی ہے کہ مذاکراتی کمیٹی اپوزیشن کے اصل مطالبات وزیراعظم تک نہیں پہنچارہی۔
قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان نے شور شرابہ کیا۔
ساتھ والی عمارت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے
خواجہ آصف نے حکومتی ارکان سے کہا کہ میں آپ جیسے نوزائیدہ لوگوں کی بات کا برا نہیں مناتا، آپ جیسے لوگ نیازی صاحب کو گالیاں پڑواتے ہیں، کل جناب اسپیکر جو آپ کی کرسی پر بیٹھا تھا اس نے بھی گالیاں پڑوائیں، کل اسمبلی میں آئین کی خلاف ورزی ہوئی، اگر ہمیں یہاں سے انصاف نہ ملا تو ساتھ والی عمارت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، ہم اس امپائر کی انگلی کو نہیں دیکھتے جس کو نیازی صاحب دیکھ رہے تھے، ہمارا امپائر وہ ہے جو عدالت میں جج بیٹھاہے۔
الیکشن جلد ہونگے
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حق رکھتے ہیں، ہم حق رکھتے ہیں کہ صدر کے مو اخذے کی تحریک پیش کریں، الیکشن جلد ہونگے اور ہمارے مطالبہ پر ہونگے، آپ لوگوں کو وہ نہیں پتہ، جو ہمیں پتہ ہے، ہماری تلاشی لی جارہی ہے اورفارن فنڈنگ کی تلاشی پرآپ کی شلواریں گیلی ہورہی ہیں، پی ٹی آئی نے ہندوستانیوں سے پیسے لیے ہیں۔
خواجہ آصف پر نکتہ چینی
وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ خواجہ آصف نے امریکہ کو دعوت دی تھی کہ وہ پاکستان آ کر کارروائی کرے، انہوں نے امریکا میں انٹرویو میں کہا کہ ہم لبرل اور عمران خان مذہبی انسان ہیں، ن لیگ کی قیادت کے اکثر لوگ بیرون ملک میں ویلڈر، مالی اور ڈرائیور بنے ہوئے تھے، خواجہ آصف وزیر خارجہ تھے تو یو اے ای میں اقامے پرملازمت بھی کرتے تھے، انہوں آپ نے اقامہ کیوں رکھا ہوا تھا،آپ کے دور میں تو سارے سیاسی اجلاس اسپیکرایاز صادق کے گھر ہوتے تھے، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پہ جعلی ووٹ کا غلط الزام لگایا گیا۔
ناموس رسالت ﷺ قانون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی
اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں بطور اسپیکر گارنٹی دیتا ہوں ناموس رسالت ﷺ قانون میں تبدیلی نہیں ہوگی، اس حوالہ سے ایک لفظ بھی تبدیل نہیں کرینگے۔ اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 4 بجے تک ملتوی کردیا۔
اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔