’’بیوی کو طلاق تم نے دلوائی‘‘ حاجی کی شیطان پر لاٹھیوں کی بارش

آن لائن  اتوار 20 اکتوبر 2013
سیکیورٹی اہلکاروں نے بڑی تگ و دو کے بعد اس شخص کو وہاں سے ہٹایا۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

سیکیورٹی اہلکاروں نے بڑی تگ و دو کے بعد اس شخص کو وہاں سے ہٹایا۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

مکہ مکرمہ: مناسک حج کی ادائیگی کے آخری دن شیطان کو علامتی طور پر کنکریاں مارنے کے دوران ایک حاجی نے شیطان کی علامت کے طور پر تعمیر کی جانے والی کنکریٹ کی دیوار ( جمرات) پر لاٹھیاں برسانا شروع کردیں۔

اخبار سعودی گزٹ کے مطابق حاجی ہجوم کو چیرتا ہوا جمرات تک پہنچا، وہ شدید غم و غصے میں تھا اور بار بار شیطان کو مخاطب کرکے یہ چلارہا تھا کہ ’’مجھ سے میری بیوی کو طلاق دلوانے کے ذمے دار تم ہو، تم نے میری زندگی تباہ و برباد کردی، تم پر خدا کی لعنت ہو، لوگوں کو بہکایا مت کرو‘‘۔ اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بڑی تگ و دو کے بعد اس شخص کو وہاں سے ہٹایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔