مودی مخالف کالم لکھنے پر سلمان تاثیر کے بیٹے کی بھارتی شہریت منسوخ

ویب ڈیسک  جمعـء 8 نومبر 2019
آتش تاثیر نے ٹائم میگزین میں اپنے کالم میں مودی کو ’ڈیوائیڈر ان چیف‘ قرار دیا تھا۔ فوٹو : فائل

آتش تاثیر نے ٹائم میگزین میں اپنے کالم میں مودی کو ’ڈیوائیڈر ان چیف‘ قرار دیا تھا۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: ایک کالم میں وزیر اعظم مودی پر تنقید کرنے پر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے آتش تاثیر کی بھارتی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے۔ 

نام نہاد سیکولر بھارت میں برطانوی مصنف اور کالم نگار آتش تاثیر کی بطور ’بیرون ملک مقیم انڈین‘ شہریت منسوخ کردی گئی ہے۔ شہریت کی منسوخی کی وجہ آتش تاثیر کا ٹائم میگزین میں شائع ہونے والا ایک کالم ’ India’s Divider In Chief‘ ہے جس میں مودی پر سخت تنقید کی گئی تھی۔

اس حوالے سے بھارتی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ آتش تاثیر کی شہریت اپنے پاکستانی والد سے متعلق معلومات چھپانے کی کوشش کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے جس پر انہیں ’دھوکے باز‘ قرار دیتے ہوئے بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے۔ آتش تاثیر کے والد سلمان تاثیر پاکستان کے صوبے پنجاب کے گورنر بھی رہے۔

دوسری جانب آتش تاثیر کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کا بائیو میٹرک شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ بھی رکھتے ہیں، پابندی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ میرے والد سلمان تاثیر کا نام شہریت کی دستاویزات پر موجود ہے تاہم میری والدہ جو کہ بھارتی شہریت رکھتی ہیں اور میں ان کے ہمراہ  نہیں رہے اور نہ ہمارا رابطہ رہا ہے۔

بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کے اس جانبدارانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آتش تاثیر کی شہریت بحال کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے ششی تھرور نے اپنی ٹویٹ میں تشویش کا اظہار بھی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔