وزیرستان سے چوری ہونے والے سوا کروڑ مالیت کے چلغوزے برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 8 نومبر 2019
برآمد کئے گئے چلغوزوں کی مالیت سوا کروڑ سے زائد ہے، پولیس حکام۔ فوٹو:فائل

برآمد کئے گئے چلغوزوں کی مالیت سوا کروڑ سے زائد ہے، پولیس حکام۔ فوٹو:فائل

جنوبی وزیرستان: پولیس نے گزشتہ روز چوری شدہ ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چلغوزے بر آمد کرلئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں واقع ایک گودام سے نامعلوم نقاب پوس افراد نے سوا کروڑ سے زائد مالیت کے چلغوزے لوٹ لئے تھے، تاہم ایک ہی روز کے بعد پولیس نے چوری ہونے والے چلغوزے برآمد کرلئے۔

پولیس حکام کے مطابق خفیہ معلومات پر ایک گھر میں چھاپہ مارا تو گزشتہ روز چوری ہونے والی چلغوزوں کی بوریاں برآمد کرلی ہیں اور چلغوزں کے مالک کو اطلاع کردی گئی ہے، قانونی کارروائی کے بعد چلغوزے متعلقہ مالکان کو واپس کردیئے جائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیرستان میں سوا کروڑ کے چلغوزے لوٹ لیے گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں مسلح نقاب پوش افراد رات کے وقت حسن گودام کی دیوار پھلانگ کر اندرداخل ہوئے اور وہاں موجود چوکیدار اور دیگر افراد پر اسلحہ تان کر یرغمال بنالیا۔ ڈاکوؤں نے نہ صرف اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل چھینے بلکہ گودام سے 23 بوری چلغوزے بھی لوٹ کر ڈبل کیبن گاڑی میں رکھے اور فرار ہوگئے۔

متاثرہ تاجروں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں بیان دیا تھا کہ کے مطابق لوٹے گئے چلغوزوں کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ بنتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔