پنجاب کے نجی و سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  جمعـء 8 نومبر 2019
تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کا ہر طرح سے استعمال روکا جائے، نوٹیفکیشن۔ ۔ فوٹو:فائل

تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کا ہر طرح سے استعمال روکا جائے، نوٹیفکیشن۔ ۔ فوٹو:فائل

لاہور: حکومت پنجاب نے نجی اور سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام اضلاع کے ای ڈی اوز اور سی ای او ایجوکیشن کو نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق موبائل فون پر پابندی تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے لگائی گئی ہے، طلبا کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے یہ اقدام کیا جارہا ہے ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کا ہر طرح سے استعمال بھی روکا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔