نواز شریف کی صحت یا علاج پر کوئی سیاست نہیں کریں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعـء 8 نومبر 2019
پہلے دن سے مؤقف ہے کہ سیاست کو انسانی صحت سے الگ رکھا جائے، وزیراعظم ۔ فوٹو:فائل

پہلے دن سے مؤقف ہے کہ سیاست کو انسانی صحت سے الگ رکھا جائے، وزیراعظم ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت یا علاج پر کوئی سیاست نہیں کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ترجمانوں کو نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق نرم موقف رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے مؤقف ہے کہ سیاست کو انسانی صحت سے الگ رکھا جائے، اس لئے نواز شریف کی صحت یا علاج پر کوئی سیاست نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اداروں کی آزادی و خودمختاری پر یقین رکھتے ہیں، نیب کے کہنے پر نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، نیب کی سفارش پر ہی نکالا جائے گا۔

آذادی مارچ کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ مارچ سے متعلق معاملات مذاکراتی کمیٹی دیکھ رہی ہے، کمیٹی ارکان مذاکرات کے دوران سخت بیانات دینے سے گریز کریں، ملکی معیشت میں استحکام آچکا ہے،  اب اپنے منشور پر مکمل عملدرآمد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔