- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
امریکا کو بغیر کسی ابہام کے پاکستانی نکتہ نظر سے آگاہ کروں گا، نواز شریف
لندن: وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تمام معاملات پر پالیسی واضح ہے، دورہ امریکا کے دوران امریکی انتظامیہ کو بغیر کسی ابہام کے پاکستان کے نکتہ نظر سے مکمل طور پر آگاہ کروں گا۔
امریکا روانگی سے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ صدر اوبامہ سے ملاقات کے دوران یہ واضح کروں گا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں انہیں بند ہونا چاہئے۔ ڈرون حملوں پر پاکستان کے تحفظات جنرل اسمبلی میں بھی پیش کر دیئے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کسی ایک گروپ کی حمایت نہیں کر تا بلکہ امن کے لئے افغانستان کی مدد کررہے ہیں۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت کوشش کرر ہی ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پایا جائے۔ توانائی کا بحران اسی دور حکومت میں ختم ہوگا اور بحران پر قابو پاتے ہی بجلی سستی کردیں گے، بجلی کی چوری کی روک تھام کیلئے بھی کام کررہے ہیں۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ معیشت بہتر بنانے کیلئے جلد پیکج کا اعلان کیا جائے گا جب کہ قبضہ مافیا اور بھتہ خوروں کے خلاف خصوصی عدالتیں بنانے پر غور کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔