محمد آصف کی شاندار کامیابی، عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 8 نومبر 2019
محمد آصف نے تھائی لینڈ کے کھلاڑی کرٹسنٹ لرٹسا تایا تھرون کو0-7 سے شکست دی۔ فوٹو: فائل

محمد آصف نے تھائی لینڈ کے کھلاڑی کرٹسنٹ لرٹسا تایا تھرون کو0-7 سے شکست دی۔ فوٹو: فائل

روم: محمد آصف آئی بی ایس عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں حریف کھلاڑی کو 0-7 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر آنتالیا میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے تھائی لینڈ کے کھلاڑی کرٹسنٹ لرٹسا تایا تھرون کو0-7 سے شکست دی۔

اس کامیابی کے بعد اب محمد آصف آئی بی ایس عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔