شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ کا 142واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے

اے پی پی / نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 9 نومبر 2019
لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ فوٹو: فائل

لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد / سیالکوٹ: شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ کا 142واں یوم ولادت آج (9 نومبر) منایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ کا 142واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے، لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ ولادت اقبال کے حوالہ سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینار، مباحثوں اور سکولوں اور کالجوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ہوگا، ریڈیو، ٹی وی پرخصوصی پروگرام نشر و ٹیلی کاسٹ ہوں گے۔

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ برصغیر کے عظیم فلاسفر تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں میں اپنی شاعری کے ذریعے بیداری پیدا کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔