- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
پاکستانی سیاسی شخصیات نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلےکو شرمناک قرار دیدیا
اسلام آباد: بابری مسجد کی زمین ہندوؤں کو دینے سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو سیاستدانوں نے شرمناک فیصلہ قرار دیا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے شرمناک فیصلہ سنایا،بھارتی سپریم کورٹ نےغیرقانونی اور غیراخلاقی فیصلہ دیاجس سے پورے دنیا کےمسلمانوں کو دکھ ہوا ہے۔
Shameful, disgusting, illegal and immoral https://t.co/Apx5n529Td
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 9, 2019
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی نے انتہاپسند ہندو ریاست کی بنیاد رکھ دی، بابری مسجد پر آر ایس ایس کا نظریہ جیت گیا، بھارتی عدالت کے فیصلے سے وہاں بسنے والی اقلیتوں کو نقصان پہنچے گا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتی ہوں، بھارتی سپریم کورٹ انتہاپسند عناصر کے ہاتھوں یرغمال ہو چکی ہے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو ایک طرف لگایا جا رہا ہے،بھارتی مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں، بھارتی عدالت نے واضح طور پر ہندوؤں کو فیور دی ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ بھارت میں بات فاشزم سے بھی آگے نکل رہی ہے اب بھارتی مسلمانوں کو احتجاج جان ہتھیلی پر رکھ کر کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ 3 سے 4 ماہ کے اندراسکیم تشکیل دے کرزمین کومندرکی تعمیر کے لئے ہندووں کے حوالے کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔