گانے فلم کوعوام میں مقبول کردیتے ہیں ، ڈمپل کپاڈیہ

عمیر علی انجم  پير 21 اکتوبر 2013
موسیقی کا معیار مزید بہتر نہیں کرسکتے تواسے پرانی روش پرہی رہنے دیا جائے۔ فوٹو: فائل

موسیقی کا معیار مزید بہتر نہیں کرسکتے تواسے پرانی روش پرہی رہنے دیا جائے۔ فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ نے کہاہے کہ میوزک انڈسٹری کوچاہیے کہ موسیقی کے معیار کو اگر مزید بہتر نہیں کرسکتے توکم ازکم اتنا خیال توکرہی سکتے ہیں کہ جس معیار پر ہم عرصے درازسے کام کررہے ہیں اسے برقرار رکھا جائے کسی بھی فلم کے گانے فلم کوعوام میں مقبول کردیتے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے ٹیلی فون پرایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ محمدرفیع، کشور کمار، لتامنگیشکر، الکایاگنک سمیت کئی گلوکاروں نے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے بے شمارکام کیاجس کی مثال دنیا بھرمیں دی جاتی ہے۔

حال ہی میں ہندوستان کوایک نئی آواز شریا گھوشال کی صورت میں ملی اس نے اپنی آوازکے جادومیں پوری انڈسٹری کوجکڑلیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔