سنگاپور میں ایک شخص کی ٹانگ خودکار برقی سیڑھیوں میں پھنس گئی

ویب ڈیسک  اتوار 10 نومبر 2019
ایکسیلیٹر میں پھنسی ٹانگ کو ریسکیو ادارے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکالا۔ فوٹو : ٹویٹر

ایکسیلیٹر میں پھنسی ٹانگ کو ریسکیو ادارے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکالا۔ فوٹو : ٹویٹر

کوالالمپور: سنگاپور کے ایک شاپنگ مال میں خود کار برقی سیڑھیوں کے ذریعے اترنے والے شخص کی ٹانگ پھنس کر دو حصوں میں ٹوٹ گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کوالالمپور میں ایک شخص کی ٹانگ خود کار برقی سیڑھیوں کے آخری حصے میں دب کر پھنس گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ٹانگ نکالنے میں کامیاب ہوگیا تاہم مذکورہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کے شکار 42 سالہ شخص کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ایکسرے میں ٹانگ کی ہڈی کے دو حصوں میں ٹوٹنے کا انکشاف ہوا۔ مذکورہ شخص کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

خودکار برقی سیڑھیوں میں شہریوں کے پھنس جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، گزشتہ برس چین میں دو افراد خودکار سیڑھیوں کے درمیان پھنس کر کچلے جا چکے ہیں جب کہ ایک خوفناک حادثے میں 2 سالہ بچے کا ہاتھ بھی پھنس چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔