ٹھٹھہ، کپڑے دھوتے ہوئے 2 بہنیں دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

نامہ نگار  پير 21 اکتوبر 2013
دونوں بہنوں کی لاشیں  گھر پہنچنے پر پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔فوٹو: فائل

دونوں بہنوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔فوٹو: فائل

ٹھٹھہ: ٹھٹھہ کے قریب 2 سگی بہنیں دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دوڑ کے نزدیک کھڈی بیلو میں دریائے سندھ میں عورتیں کپڑے دھورہی تھیں کہ 27 سالہ سہاگی نہانے کی غرض سے گہرے پانی میں نکل گئی اور ڈوب گئی۔

وہاں پر موجود سہاگی کی چھوٹی بہن شہناز نے دریا میں بہن کو بچانے کے لیے چھلانگ لگا دی مگر وہ بھی دریا کی بے رحم موجووں کا مقابلہ نہ کر سکی اور ڈوب گئی دونوں بہنوں کو ڈوبتا دیکھ کر دیگر خواتین نے شور مچا دیا۔ شور سن کر گائوںکے لوگ وہاں پہنچے اور دونوں بہنوں کی لاشیں دریا سے نکال لیں، لاشیں گھر پہنچنے پر پورے گائوں میں کہرام مچ گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔