- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
جیب میں پٹاخے پھٹ جانے سے نوجوان اسپتال پہنچ گیا
حیدرآباد: حیدرآباد میں اپنے بڑے بھائی کی شادی کی خوشی میں بارات میں پٹاخے پھوڑنے کے لیے اپنی جیب میں پٹاخے رکھ کر لے جانے والا نوجوان، پٹاخے جیب میں ہی پھٹ جانے کے نتیجے میں زخمی ہو گیا اور بارات میں جانے کے بجائے اسپتال پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت کالونی کے رہائشی وقاص سردار کی بارات لطیف آباد جا رہی تھی۔ دولہا کا چھوٹا بھائی ابرار شادی کی خوشی میں اپنی جیب میں پٹاخے بھر کر لے جا رہا تھا لیکن یہ پٹاخے راستے میں ہی اس کی جیب میں پھٹنا شروع ہوگئے، جس کے باعث نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر بھٹائی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق لڑکے کی20 فیصد ٹانگ جھلس گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ابرار بارات کے آگے چلنے والی ایکو ساونڈ کی گاڑی میں جنریٹر کے قریب ہی کھڑا تھا اور جنریٹر کی گرمی کی وجہ سے پٹاخے گرم ہو کر اس کی جیب میں ہی پھٹ گئے ۔
واضح رہے کہ حیدرآباد میں ایکو ساؤنڈ کی گاڑیوں اور بارات میں پٹاخے پھاڑنے پر پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود شہر میں ہونے والی شادیوں کی تقریبات میں کھلے عام نہ صرف پٹاخے اور آتش بازی کی جاتی ہے بلکہ ایکوساؤنڈ لگی گاڑی کو شاہراہوں کی بیچ روک کر بارا تی رقص کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہوجاتا ہے لیکن اس کے باجود پولیس کی جانب سے شہریوں کا سکون برباد کرنے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔